چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما کی جنوبی افریقی کمیونسٹ پارٹی کے وفد سے ملاقات

بدھ 9 مئی 2018 23:07

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء)چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو رکن ہوانگ کمنگ نے جنوبی افریقی کمیونسٹ پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی ،وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری ملیڈ نذماندے کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چینی رہنما نے کہا کہ مارکس ازم نے جدید انسانی تہذیب اور عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں ۔انہوں نے اس سلسلے میں صدر شی جن پھنگ کی تقریر کا بھی حوالہ دیا جو انہوں نے کارل مارکس کی 200ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔ ہوانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارٹیوں کو تعاون اور تبادلے کو مضبوط بنانا چاہیے اوراس تعاون کو مزید مضبوط اور وسیع ہونا چاہیے ۔