کانگو،ایبولا وائرس سی17 انسانی زندگیاں گل،اضا فے کا خدشہ،محکمہ صحت

بدھ 9 مئی 2018 23:07

کنشاسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) افریقی ملک کانگو میں انتہائی مہلک ایبولا وائرس سی17 انسانی زندگیاں گل ہو گئیں،ہالاکتوں میں اضا فے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کانگو میں انتہائی مہلک ایبولا وائرس کی وجہ سے 17 انسانی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کنشاسا سے جاری کردہ محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں زیادہ تر شمال مغربی شہر بیکورو میں ہوئیں۔ متعدد مقامی باشندے بیمار تھے، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھی ایبولاوائرس کا شکار ہو چکے تھے۔ واضح رہے کہ 2سال قبل وسطی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کی وجہ سے قریب ساڑھی11 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :