بھارت،چارہ گھپلہ کیس،سزا یافتہ لالو پرسادکی بیٹے کی شادی کیلئے 5دن کی درخواست ضمانت منظور

بدھ 9 مئی 2018 23:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) بھارت میں چارہ گھپلہ کیس میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹے کی شادی کیلئے درخواست ضمانت منظور کر لی گئی،لالو یا دیو 5دن باہر کی فضا میں سانس لے سکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میںچارہ گھپلہ کیس میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی پیرول پر رہائی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

وہ اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں شرکت کیلئے 5دن ضمانت پر باہر رہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

لالو پرساد کے وکیل اور قریبی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تیج پرتاپ یادو اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریہ کی شادی کی تقریبات 12مئی کومنعقد ہونگی۔واضح ہو کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کو چارہ گھپلہ کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے قصور وار ٹھہرایاتھا۔وہ گزشتہ سال دسمبر سے جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں دہلی کے ایمس سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے بعد انہیں رانچی کے ایمس میں رکھا گیا جہاں سے آج وہ پٹنہ میں واقع اپنی رہائش روانہ ہوجائیں گے۔