روس،وکٹری پریڈ کا انعقاد،روس کے نئے ریموٹ کنٹرول ہتھیاروں کی نمائش

ارن نائن نامی خودکار ٹینک بیک وقت متعدد امور میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

بدھ مئی 23:18

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) روس میں ولادی میر پیوٹن نے وکٹری ڈے پریڈ کا افتتاح کیا، پریڈ میں روس کے نئے ریموٹ کنٹرول ہتھیاروں کی نمائش کی گئی،ارن نائن نامی خودکار ٹینک بیک وقت متعدد امور میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ولادی میر پیوٹن نے وکٹری ڈے پریڈ کا افتتاح کیا، پریڈ میں روس کے نئے ریموٹ کنٹرول ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔

ارن نائن نامی خودکار ٹینک بیک وقت متعدد امور میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔روس نے گذشتہ روز جنگ عظیم دوم میں ہونے حاصل ہونے والی کامیابی کی یاد میں بگ وکٹری ڈے پریڈ منعقد کی۔اس میں ریموٹ کنٹرول ٹینک سمیت ایسے کئی ہتیھاروں کو چلانے کے لیے بنائے گئے سسٹم کی نمائش کی گئی جنھیں شام میں جنگ کے دوران تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْرن نائن نامی ٹینک راکٹ حملوں، توپوں اور مشین گن سے کیے جانے والے حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر ولادیمیر پوتن نو مئی کو اس پریڈ کا افتتاح کیا جس میں روسی رواج کے مطابق جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی نمائش کی گئی۔یہ دن ان لاکھوں روسیوں کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنھوں نے نازی جرمنوں سے لڑتے ہوئے جان دی تھی۔

اس موقع پر انفینٹری کے نئے دستے، ڈرونز اور طیارہ شکن میزائل بھی دکھائے گئے۔روسی ویب سائٹ گیزیٹہ رو نیوز کے مطابق سرنگوں کو ہٹانے میں مدد دینے والے ’روبوٹ سیپر‘ جسے اٴْرن 6 کہا جاتا ہے نے اٴْرن نائن کے ساتھ شام میں روسی فوج کو کارروائیوں میں مدد دی۔یاد رہے کہ روس اپنی سپیشل فورسز اور جنگی جہازوں کے ذریعے صدر بشارالاسد کی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سمیت دیگر باغیوں کے خلاف جاری جنگ مدد کر رہا ہے۔

گیزیٹہ رو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٴْرن 9 اپنے ہدف کی نشاندہی تو خود کرتا ہے تاہم ہدف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ وہ کمانڈر ہی کرتا ہے جو اس سے تین کلومیٹر دوری پر ہتھیاروں سے لیس ٹرک میں بیٹھا ہوا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اے ایم ون گاڑی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ یہ ایسی گاڑی ہے جس پر دو لوگ بیٹھ سکتے ہیں اور اس روسی ساختہ بائیک کو مشین گن کے ساتھ بھی فِٹ کیا جا سکتا ہے۔اے ایم ون ایک چھوٹی سی گاڑی ہے جو کہ خاص طور پر انفنٹری یا سپیشل فورسز کے لیے تیار کی گئی ہے تاکہ حملوں کے وقت مشکل گزار راستوں مثلاً آرکٹک، صحراؤں اور دلدلی علاقوں میں کام کر سکیں۔