سیشن جج ضلع عمر کورٹ کے اچانک انتقال کے باعث کراچی کی ماتحت عدالتوں میں کام معطل کردیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) سیشن جج ضلع عمر کورٹ احمد صبا بدھ کو عمر کورٹ میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث اچانک انتقال کرگئے۔دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اچانک انتقال پر کراچی کی ماتحت عدالتوں میں عدالتی امور معطل کردیئے گئے۔۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مرحوم جج اس سے قبل کراچی کے ضلع ملیر، شرقی اور اور جنوبی میں ڈسٹرکٹ جج کے طور پر تعینات رہے ہیں۔2013 کے عام انتخابات میں انہیں ضلع جنوبی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر مقرر کیا گیا تاہم الیکشن سے قبل انہیں سیشن جج کے عہدے سے ہٹایا گیا اور انہیں 2013 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمبر شہدادکوٹ تعینات کیا گیا،، 2013 سے اپنے انتقال تک وہ اندرون سندھ میں بطور سیشن جج فرائض ادا کرتے رہے۔#

متعلقہ عنوان :