بیت النور زمین کو غیر قانونی فروخت کرنے کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت

عدالت نے نیب حکام کو 16 اگست تک تحقیقات مکمل کرنیکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی

بدھ 9 مئی 2018 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں بیت النور زمین کو غیر قانونی فروخت کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بدھ کو ہوئی عدالت میں درخواست گزار کوثر جمیل نے کہا کہ بیت النور سوسائیٹی میری زمین تھی جو میں نے بلڈر ذولفقار میرانی کو فروخت کردی تھی پی ٹی سی ایل والے اس پر اپنا قبضہ کرنا چاہتے ہے پی ٹی سی ایل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس کہ بعد عدالت نے حکم امتنا جاری کردیا تھا عدالت میں بلڈر زوالفقارکے وکیل نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے نیب تحقیقات کر رہی ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں ملا ڈیڑھ سال سے کام بند ہے جس کے باعث ہمیں نقصان کا سامناکرنا پڑ رہا ہے نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان کہ خلاف تحقیقات جاری ہے مزید چھ ہفتوں کی مہلت دی جائے عدالت نے نیب حکام کو 16 اگست تک تحقیقات مکمل کرنیکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی۔

#