Live Updates

حقیقی جمہوریت ہی کرپشن کا بازاربندکرسکتی ہے، نعیم عادل شیخ

بدھ 9 مئی 2018 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری نعیم عادل شیخ نے کہاہے کہ حقیقی جمہوریت آمریت سے محفوظ رہنے کا بہترین ہتھیارہے، انتخابات شفاف نہیں ہوئے توحقیقی جمہوریت ایک خواب ہی رہے گی،حقیقی جمہوریت آئے گی توکرپشن کابازاربندہوگا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے حکیم سعید گرائونڈ میں تحریک انصاف کے کیمپ میں اپنے غنڈوں کے ذریعے تشدداور دہشتگردانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنے روایتی کردارکو آشکارکیاہے۔

(جاری ہے)

پرتشددکارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی ایک دہشتگرد جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بھول جائے کہ سندھ صرف پیپلزپارٹی کاہے،اس صوبے میں امن پسند سندھی، پٹھان، پنجابی اور اردوبولنے والے تشدد کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں،صرف پی ٹی آئی ہے جوسندھ کے لوگوں کو امن کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حالیہ دہشتگردی سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ آنے والے الیکشن میں بھی دھاندلی کی پلاننگ کی جارہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف ان کے ناپاک عزائم کو ہرگزکامیاب نہیں ہونے دے گی۔کامیابی پی ٹی آئی کے قدم چومے گی۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات