پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، ترک قونصل جنرل

ترک کمپنیاں ٹیکسٹائل اور خوردنی اشیا کے شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں

بدھ 9 مئی 2018 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک نے کہا ہے کہپاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، ترک کمپنیاں ٹیکسٹائل اور خوردنی اشیا کے شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ کراچی میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات کی ایک شاندار تاریخ ہے۔

طارق ملک نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے فضا ساز گار ہے اور ترک سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی ای) ہونے کی توقع بھی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں ترک قونصل جنرل تولگا اچک نے دونوں ممالک کے تاجر و صنعت کار برادری کے مابین بزنس ٹو بزنس تعلقات میں اضافہ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ، خوردنی اشیا اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے دونوں ممالک میں کئی مواقع ہیں، باہمی رابطے بڑھا کر ان سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ترکی کے کمرشل اتاشی مراد موستو نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کے امکانات کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :