لکھی غلام شاہ سہیون شریف میں دم گھنٹے سے جاں بحق ہونے والے 11زائرین کی میتیں ورثاء کے حوالے

بدھ مئی 23:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) لکھی غلام شاہ سہیون شریف میں دم گھنٹے سے جاں بحق ہونے والے 11زائرین کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ، ایدھی زرائع کے مطابق درگاہ لال شہباز قلندر کے عرس مبارک میں 5 مئی سے 8 مئی تک گرمی اورحبس سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میت کو ورثہ کے حوالے کیا گیا 3 لاوارث میتوں کو سہون میں دفن کیا اور 6 میتوں کو ایدھی موبائیل سردخانہ میں رکھی گئی جبکہ 350 مریضوں کو طبی امداد کی گئی 40 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔