جیکب آباد، آتشزدگی سے بچہ جھلس کر جاں بحق ، بیٹے کو بچاتے ہوئے چھلس جانے والا باپ بھی چل بسا

بدھ 9 مئی 2018 23:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ٹھل کے قصبہ میں آتشزدگی معصوم بچہ جھلس کر جاں بحق بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ بھی جھلس کر زخمی بعد میں دم توڑ گیا علاقے میں کہرام تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے قصبہ رانجھا پور میں عبدالحکیم بنگلانی کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھرکو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 6سالہ کاشف جھلس کر جاں بحق ہوگیا جسے بچاتے ہوئے اس کا والد عبدالحکیم بنگلانی جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال لے جایا جارہاتھاکہ راستے میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا واقع کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ورثاء دہاڑے مار کر روتے رہے اطلاع کے باوجود فائربرگیڈ نہ پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :