چکوال کی قدیمی سوغات پہلوان ریوڑی کے مالکان کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

بدھ 9 مئی 2018 23:21

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) چکوال کی قدیمی سوغات پہلوان ریوڑی کے مالکان کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، سٹی پولیس چکوال نے شیخ وقار علی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

سجاد حسین ولد عبدالمجید نے پولیس کو بتایا کہ وہ ملک عامر سہیل کے گھر ( پہلوان ہائوس)- میں رہتا ہے ملزمان شیخ وقار علی جو کہ عامر سہیل کابہنوئی ہے بمعہ اپنے گارڈ عارف، پولیس ملازم آصف کیانی ، عمر سلطان ولد لیاقت اور ایک نامعلوم شخص کار نمبرPV80 اسلام آباد پر آئے او رآصف کیانی نے کار سے نکل کر گالی گلوچ کی اور پستول لوڈ کر کے اس کے سر پر رکھ دیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :