انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن سے ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پولیس کی حیات آباد انڈسٹریل ایریا اور کوہاٹ روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس ناکہ بندی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی اوقاضی جمیل الرحمن سے خصوصی ملاقات،کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کی کارخانے داروں کی سیکیورٹی سے متعلق پولیس کوخصوصی ہدایات کے ساتھ ساتھ حیات آباد انڈسٹریل ایریا میںقائم پولیس چوکی اور کوہاٹ روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سامنے ناکہ بندی کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میںسی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفدکے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سی سی پی او،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی ٹریفک بھی موجود تھے،اس دوران سی سی پی اونے واضح کیا کہ کیپیٹل سٹی پولیس کارخانے داروں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کارخانے داروں کی سیکیورٹی پشاور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ،کارخانے داروں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ درونِ خانہ سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں،سی سی پی او نے انڈسٹریل ایریاز میں سی سی ٹی وی کیمروں اور مناسب سیکیورٹی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔سی سی پی او نے اس موقع پر موجود ایس پی ٹریفک کو BRT کی تعمیر کے حوالے سے انڈسٹریل ایریاز کے اطراف میں ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی ہدایات دیں۔

ملاقات کے دوران سی سی پی او نے شرکاء پر واضح کیا کہ حیات آباد انڈسٹریل ایریا میںقائم پولیس چوکی اور کوہاٹ روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سامنے ناکہ بندی کو مزید مؤثربنایا جائے گا، جبکہ انہوں نے انڈسٹریل ایریاز میں موبائیل گشت میں اضافے کا بھی عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :