بی آر ٹی منصوبے میں سست روی نے پشاور کی عوام اور تاجروں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے،عتیق الرحمن

بدھ 9 مئی 2018 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے میں سست روی اور طوالت نے پشاور کی عوام اور تاجروں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے، حکومت کام کی رفتار تیز کرنے اور منصوبے کو بروقت مکمل کرانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔ پشاور میں گزشتہ عشرے شدید دہشت گردی کی وجہ سے کاروبار متاثر رہا اور زیادہ تر سرمایہ کار اپنا سرمایہ دوسرے صوبوں میں منتقل کر چکے تھے ۔

(جاری ہے)

اب تاجروں نے کچھ سکھ کا سانس لیاتو بی آر ٹی منصوبے نے پشاور کے کاروبار کو تباہ کر کے رکھ دیا اور تاجر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے کی وجہ سے پشاور گر د و غبار سے بھرا ہے اور مختلف بیماریاں پید ا ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے پر صوبے کے اربوں روپے لگائے جارہے ہیں اور کام میں سست روی کی وجہ سے منصوبے کے لاگت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو مزید کوفت سے بچانے کے لیے کام کے رفتار کو تیز کریں اور منصوبہ کو بروقت مکمل کریں ۔