سمعیہ بلوچ نے غریب و مستحق افراد سلائی مشین اور معذور افرادکے لیے ویل چیر تقسیم کیں

بدھ 9 مئی 2018 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ٹاون تھری آفس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ٹاون تھری کے ناظم محمد علیٰ ارباب تھے جبکہ اس موقع پر ٹاون تھری کی ممبر سمعیہ بلوچ نے اپنے فنڈزٹاون تھری سے غریب اور مستحق افراد،معذور افرادکے لیے ویل چیر،خواتین کے لیے سلائی مشین اوربے گھر بچوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹاون تھری کی ممبر سمعیہ بلوچ نے کہا کہ خواتین اور اپنے جیسے لوگوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور کر رہی ہوںاور کرنا چاہتی ہوں۔اور اپنا مشن جاری رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اس نے جگہ جگہ پانی کے لیے واٹر کولر لگائے ہیں۔ ٹاون تھری آفس میں ایک پروقار تقریب میں کثیر تعداد میں خواتین اور نا ظمین نے بھر پور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :