ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد کی صدر وویمن چیمبر آف کامرس فوزیہ عنایت سے ملاقات

کاروباری خواتین کی فلاح و بہبود اور خواتین کی بنائی مصنوعات کی نمائش میں باہمی تعاون کی یقین دہانی

بدھ مئی 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء)ٹورازم کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد اور ٹورازم کارپوریشن کی چیف آفیسر زرمینہ وحید نے وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر فوزیہ عنایت اور سابق صدر وویمن چیمبر ناصرہ لغمانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور وویمن چیمبر آف کامرس اور ٹورازم کارپوریشن کے باہمی تعاون سے کاروباری خواتین کی فلاح و بہبود اور خواتین کی بنائی مصنوعات کی نمائش ٹریڈ فیئر اور دوسرے پروگراموں میں تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وویمن چیمبر کی صدر مسز فوزیہ عنایت اور سابق صدر ناصرہ لغمانی نے ٹورازم کارپوریشن کے اس تعاون کا شکریہ ادا کیا۔