اورکزئی ایجنسی کے 30زمینداروں میں شہد کی مکھیوں کے 150 بکس تقسیم کیے گئے

بدھ 9 مئی 2018 23:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) اورکزئی ایجنسی کے تیس زمینداروں میں شہد کی مکھیوں سے بھرے 150 بکس تقسیم کیے گئے ،فی زمیندار کو 5 '5بکس دئیے گئے ،اس حوالے سے ڈی ایف او اورکزئی ایجنسی کے دفتر میں تیس زمینداروں کو مگس بانی کے تربیت دی گئی جو کہ فاٹا فارسٹری کے زیر اہتمام اس تربیتی پروگرام منعقد کیاگیا اس موقع پر پولیٹیکل تحصیلداران محمد حفیظ خائستہ اکبر اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ٹی ایف پی محمد طیب مروت انچارج این ٹی ایف پی زوار حسن انسپکٹر این ٹی ایف پی نور شاد علی ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر شہد نور خٹک ریجنٹ افیسر محمد ہلال بھی موجود تھے تربیت کے اختتام پر اپر لوئر اورکزئی ایجنسی سب ڈویژنوں کی تیس زمینداروں 150عدد شہد کے مکھیوں سے بھری150بکس 30زمینداروں میںتقسیم کئے گئے جس میں فی زمیندار کو پانچ پانچ شہد کے مکھیوں کے بکس ملے تربیتی پروگرام میں زمینداروں کو شہد کے مکھیوں کو پالنے کے طریقے بیماریوں کی روک تھا م اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی طریقوں پر مکمل بریفنگ دی گئی

متعلقہ عنوان :