ہری پور یونیورسٹی کے زیراہتمام زراعی ترقی کیلئے تین روزہ سمپوزیم ، شعبہ زراعت سے وابستہ سائنسدان و اساتذہ تحقیقی مقالے پیش کرینگے ، زراعت سے متعلق اہم نمائش بھی ہوگی ،20سے زائد کمپنیاں مصنوعات پیش کریں گی

بدھ مئی 23:38

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء)ہری پور یونیورسٹی کے شعبہ زراعت کے زیراہتمام تین روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیاگیاجو کہ ۹ سے ۱۱ مئی تک جاری رہے گاجس میں ملک بھر سے مایہ ناز سائنسدان ،اساتذہ اور شعبہ زراعت سے متعلق افراد کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ، سمپوزیم میں بیس سے زیادہ تحقیقی مقالہ جات بھی پیش کئے جارہے ہیں، تین روزہ سمپوزیم میں شعبہ زراعت کے اساتذہ کرام، محققین اور کسان حضرات ماحولیاتی تبدیلی اور زراعت پر اس کے اثرات کا جائزہ لیں گے اور مستقبل کے لئے ایک بہتر حکمت عملی ترتیب دیں گے جب کہ تین روزہ سمپوزیم کی خاص بات شعبہ زراعت سے متعلق ایک نمائش بھی شامل ہے جس میںبیس سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی، جس میں کھاد، زہریلی ادویات، معیاری بیج اور دیگر متعلقہ مواد شامل ہے۔

(جاری ہے)

منتظمین نے امید ظاہرکی ہے کہ یہ تین روزہ سمپوزیم ضلع ہری پور کی زراعت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔