سیالکوٹ کے نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت سیسنا ماڈل سنگل سیٹ طیارہ بنالیا ،اتوار کے روز آزمائشی پرواز کی جائیگی

بدھ 9 مئی 2018 23:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء)سیالکوٹ کے نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت سیسنا ماڈل سنگل سیٹ طیارہ بنالیا ،اتوار کے روز آزمائشی پرواز کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گائوں لکڑاکلاں کے رہائشی ایف ایس سی کے طالب علم افضال اقبال نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیڑھ لاکھ روپے کی لاگت سے سیسنا ماڈل سنگل سیٹ طیارہ تیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

افضال اقبال کا کہنا ہے کہ طیارہ میں 10ہار س پاور انجن نصب کیا گیا ہے مذکورہ طیارا 10مربع کلومیٹر پرواز کی طاقت کا حامل ہے مذکورہ طیارے سے زرعی اراضی کو سپرے بھی کیا جاسکتاہے۔طیارا میں ہائی آکٹین پٹرول استعمال کیا جائیگا اور 70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کریگا جبکہ 15 سو سے 16سومیٹر بلندی تک اڑان بھرے گا ۔ سنگل سیٹ سیسنا طیارا 22فٹ چوڑااور13فٹ لمبا ہوگا۔ جبکہ اسے اتوار کے روز اس کی آزمائشی پرواز شروع کی جائیگی۔