Live Updates

حافظ آباد میں رمضان المبارک کے دوران 4 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

بازاروں میںمعیاری اور سستی اشیائے خورد و نوش وافر دستیاب ہو نگی

بدھ 9 مئی 2018 23:39

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے لگائے جانے والے چار رمضان بازار وں میں 14مئی (سوموار ) سے معیاری اور سستی اشیائے خورد و نوش وافر دستیاب ہو نگی ۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد صالحہ سعید کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں رمضان بازاروں کو مقررہ تاریخ تک فنکشنل بنانے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء پر واضح کیاکہ رمضان کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی اور ہر محکمے کو دی جانے والی ذمہ داریوں کی بہترین ادائیگی کے لئے پوری طرح متحرک اور جاندارکردار ادا کرنا پڑے گا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اللہ دتہ وڑائچ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل /فنانس فخرالسلام ڈوگر ،اے سی حافظ آباد امتیاز شاہد گوندل ،اے سی پنڈی بھٹیاں جویریہ مقبول رندھاوا ،اے سی کوارڈ اعجاز بھٹہ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حامد رفیق سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی حافظ آباد ،پنڈی بھٹیاں ،سکھیکی اور جلالپور بھٹیاں میں رمضان بازار لگائے جائیں گے جہانپر دیگر سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کے ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی سبسڈائزاڈ آٹا ،چینی ،سمیت ہو ل سیل نرخوں پر فیئر پرائس شاپس پر سبزیاں ،پھل ،چنے کی دال ،کھجور ،لیموں اور دیگر اشیاء بآسانی دستیاب ہو نگی انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں صرف حکومت پنجاب کا فراہم کر دہ سستا آٹا فروخت کیا جائیگا اور 20کلو گرام آٹے کے تھیلے ہر جگہ پر دستیاب ہو گا ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر 11اشیاء ہول سیل ریٹ پر جبکہ مخصوص اشیاء 20روپے فی کلو گرام تک سستی دستیاب ہو نگی انہوں نے کہاکہ چینی کی سستے داموں فروخت اور دستیابی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور رمضان بازار میں چینی اوپن مارکیٹ سے 10روپے فی کلو گرام سستی دستیاب ہو گی
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات