امریکن سوسائٹی آف مکینیکل انجینئرز مہران یونیورسٹی کا وسیم منظور صدر منتخب

بدھ مئی 23:39

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) امریکن سوسائٹی آف مکینیکل انجینئرز مہران یونیورسٹی چیپٹر کا وسیم منظور صدر منتخب، اے ایس ایم ای کے انتخابات کل مکینیکل شعبہ میں شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر در محمد پٹھان کی نگرانی میں منعقد ہوئے ․ انتخابات میں کُل 385 طلبہ و طالبات نے ووٹ دئے ․ وسیم منظور 221 ووٹ لیکر صدر متخب ہوئے ، نائب صدر کے لئے محمد ثاقت 239ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ رجنیش کمار 250 ووٹ لیکر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے امریکن سوسائٹی آف مکینیکل انجینئرز کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر طلبہ کی جانب سے نئے عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دیں

متعلقہ عنوان :