الامیدلائینزکلب کے چیئرمین شاکرمیمن کی جانب سے مستحق افرادمیں مفت راشن اور عید کے کپڑے تقسیم

بدھ 9 مئی 2018 23:40

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) الامیدلائینزکلب کے چیئرمین شاکرمیمن کی جانب سے ہرسال کی طرح اس سال بھی گلفشاں گارڈن لطیف آباد میںمستحق افرادمیں مفت راشن اور عید کے جوڑے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی نامزدڈسٹرکٹ گورنر لائینز کلب حیدرآباد ڈاکٹراقبال موٹلانی تھے،تقریب میں کیو محمد حاکیم،ایڈوکیٹ نعیم ملک،یاور علی شاہ، حاجی شجاح،حاجی ہارون میمن،این جی اوز کے نمائندوںکے علاوہ مستحق افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر اقبال موٹلانی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے ہمیں چاہئے کہ معاشرے کے مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں برابر شامل کریںاور جہاں تک ممکن ہو انکی دل کھولکرمدد کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الامید لائینز کلب کے شاکر میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کے تعائون سے اس سال ہماری تنظیم 500سے زائد مستحقین میں مفت راشن اور عید کے جوڑے تقسیم کررہی ہے تاکہ یہ لوگ ماہ رمضان اور عید بہتر طریقے سے مناسکیں۔بعدازاں مہمان خصوصی نے مستحقین میں مفت راشن اور عید کے جوڑے تقسیم کئے۔/م ش ش

متعلقہ عنوان :