Live Updates

رمضان المبارک میں اشیاء خرودونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ،ضلعی انتظامیہ

بدھ 9 مئی 2018 23:40

راولپنڈی 09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل(اے ڈی سی جی)سارہ حیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاء خرودونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گی اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں سے رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز "اے پی پی"سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر 16رمضان بازار لگائیں جائیں گے جہاں پر ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اور متعلقہ اسٹنٹ کمشنر نگرانی کریں گے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ رمضان بازاروں میں کسی بھی سٹال ہولڈر کوغیر میعاری اور زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اگر کوئی سٹال ہولڈر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ رمضان بازاروں کے علاوہ دیگر مارکیٹوں میں اگر کوئی ناجائز منافع خواری کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے گی اور شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ اگر ان سے کوئی دکاندار ریٹ لسٹ کے برعکس قیمت کا مطالبہ کرتا ہے تو اس کی اطلاع انتظامیہ کو دی جائے تاکہ ان منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :