پیشہ وارانہ غفلت پر تین افسران سمیت سات پولیس اہلکاروںکوشوکاز نوٹسز جاری

بدھ 9 مئی 2018 23:40

راولپنڈی09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے پیشہ وارانہ غفلت پر تین افسران سمیت سات پولیس اہلکاران کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جبکہ جرائم پیشہ افراد سے تعلق رکھنے پر دو اہلکاران کے تبادلہ جات کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منشیات کے کیس میں ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے کی پاداش میں تھانہ سٹی چکوال کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد زراعت بلوچ اور تھانہ سول لائن جہلم کے ایس ایچ او انسپکٹر عبدالعزیز کو معطل پولیس لائن /شوکاز نوٹسزجاری کر دیئے جبکہ اسی ضمن میں تھانہ سٹی چکوال کے سب انسپکٹر خضر حیات،محرر،ارشد عباس،تھانہ سول لائن جہلم کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر افتخار افضل اورمحرر/ ہیڈ کانسٹیبل شہزاد اختر کو بھی معطل پولیس لائن /شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔

اسی طرح تھانہ گنجمنڈی کے مقدمہ نمبر416/15بجرم420/382کی غلط تفتیش کی وجہ سے ریجنل پولیس آفیسر نے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر پرویز اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کیا ۔اسکے علاوہ بری شہرت رکھنے کی وجہ سے کانسٹیبل محمد مسرور کو ضلع راولپنڈی سے اٹک اور کانسٹیبل عثمان کو ضلع راولپنڈی سے جہلم ٹرانسفر کئے جانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :