قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسز 13 مئی سے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہو گی
کانفرنس میں آذربائیجان، بحرین، بلغاریہ، چین، مصر، یونان، انڈونیشیا، ایران، قزاخستان، لبنان، اومان، قطر، رومانیہ، سعودی عرب، سوڈان، شام، تیونس اور ترکی سمیت 18 بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہان اور نمائندگان کی شرکت متوقع ہے، کانفرنس کے دوران مختلف شعبہ جات سے کلیدی مقررین اہم موضوعات پر چار مرکزی نشستوں میں اظہار خیال کریں گے یہ کانفرنس اقوام عالم میں پاکستان کا اعتدال پسند تشخص پیش کرنے، پاکستان کی امن کاوشوں کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی سطح پر اشتراک کار کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گی
بدھ 9 مئی 2018 23:40
(جاری ہے)
اس کانفرنس کا موضوع ’’خبر رساں اداروں کیلئے ابھرتے ہوئے پیشہ وارانہ چیلنجز‘‘ ہے۔
اے پی پی منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کے مطابق یہ کانفرنس اے پی پی کے صحافیوں کو باہمی تعاون اور خبروں کے تبادلہ کے مزید شعبے تلاش کرنے کیلئے دیگر ممالک کے خبر رساں اداروں کے ساتھ براہ راست اور آسان روابط استوار کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کمیونیکشین کے موجودہ دور میں قومی خبر رساں اداروں کا کردار بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ کوئی بھی قوم عالمگیریت کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے الگ تھلگ نہیں رہ سکتی۔ مسعود ملک نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی جغرافیائی و تزویراتی محل وقوع کی بدولت مادر وطن اور خطہ سے متعلق واقعات اور خبروں کو ان کے حقیقی تناظر میں آزاد دنیا تک پہنچانا اشد ضروری ہے تاکہ عوام کو بروقت اور صحیح اطلاعات تک رسائی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی پی نے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے ساتھ قریبی اور فعال تعلقات استوار کرنے کا اقدام اٹھایا ہے جس سے ایک جانب ان کی خبروں کی کوریج میں اضافہ ہو گا اور دوسری جانب کم و بیش 20 ممالک تک رسائی کی وسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے شرکاء کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا کہ کس طرح پاکستانی میڈیا دہشت گردی کی تاریک دہائیوں کی مشکلات و مسائل سے باہر نکلا اور کس طرح قوم نے پرامن زندگی گزارنے کیلئے درپیش چیلنج کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا۔ کانفرنس میں آذربائیجان، بحرین، بلغاریہ، چین، مصر، یونان، انڈونیشیا، ایران، قزاخستان، لبنان، اومان، قطر، رومانیہ، سعودی عرب، سوڈان، شام، تیونس اور ترکی سمیت 18 بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہان اور نمائندگان کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کے دوران مختلف شعبہ جات سے کلیدی مقررین اہم موضوعات پر چار مرکزی نشستوں میں اظہار خیال کریں گے جن میں سوشل میڈیا میں خلاء کو پُر کرنا: فوری خبر اور بمقابلہ مستند خبر، ڈیجیٹل دور میں خبر رساں اداروں کا کردار اور باہمی تعاون، سی پیک، اقتصادی رابطہ کیلئے پیشقدمی اور میڈیا کا کردار اور عالمی اور علاقائی امن میں پاکستان کا کردار کے موضوعات شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی کے 40 بین الاقوامی خبر رساں اداروںکے ساتھ خبروں کے دوطرفہ تبادلہ کے معاہدے موجود ہیں اور 17 دیگر کے ساتھ اس قسم کے معاہدوں پر دستخط کا عمل بھی جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.