ڈویژنل پبلک اسکول ٹاؤن شپ برانچ میں طالبات کے لیے نئے کیمپس کی تعمیر سے دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا،کمشنرلاہور

بدھ 9 مئی 2018 23:40

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) کمشنر لاہورڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے قیام اور تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہی سے دنیا کی جدید اقوام کی صف میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔ علم سے اذہان کو جلا ملتی ہے جس سے ہر دور کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں مدد ملتی ہے۔کمشنرنے ان خیالات کا اظہار ڈی پی ایس ٹاؤن شپ برانچ میں طالبات کے لیے علیحدہ نئے کیمپس بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد، پرنسپل عبدالنعیم خان، اے سی جی سید منور بخاری اور بورڈ آف گورنرز کے ارکان بھی ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل پبلک اسکول ماڈل ٹاؤن کی ٹاؤن شپ برانچ میں طالبات کے لیے نئے علیحدہ کیمپس کی تعمیر سے دیرینہ مسئلہ حل ہواہے۔

(جاری ہے)

70 کروڑ روپے لاگت سے تیار کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کو دو سال میں مکمل کیا گیا ہے۔

ڈی پی ایس لاہور کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے جس کے بہترین تعلیمی نتائج کی بدولت بغیر کسی اشتہاری مہم کے طلبا و طالبات کے داخلوں کا شدید دباؤ رہتا ہے۔ پرنسپل اور اساتذہ کی محنت سے ہی ڈی پی ایس کے نتائج بہترین آ رہے ہیں۔ شاہدرہ میں بھی ڈی پی ایس کی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی تاکہ بڑی تعداد میں طلبا و طالبات مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :