کمشنرلاہور کا گندم کی خریداری کے لیے ضلع میں قائم مراکز کا دورہ

بدھ 9 مئی 2018 23:41

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) کمشنر لاہورڈویژن عبدالله خان سنبل نے گندم کی خریداری کے لیے ضلع لاہور میں قائم مراکز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن، پولیس اور محکمہ خوراک کے افسران بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گندم خریداری مرکز کاہنہ کاچھہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران اسٹاک رجسٹرز، کسانوں کے لیے قائم سہولیات، وزن کنڈے اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ طے کردہ قواعد و ضوابط کی رو سے ہی باردانہ کی تقسیم اور گندم خریداری کی جائے گی اور کسانوں و کسان تنظیموں کی آراء کی روشنی میں گندم خریداری قواعد و ضوابط مرتب کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :