رمضان المبارک کے دوران صوبے کی 35575مساجداور امام بارگاہوں، 1858مدنی دسترخوانوںاورمضان بازاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں،آئی جی پنجاب

بدھ 9 مئی 2018 23:41

رمضان المبارک کے دوران صوبے کی 35575مساجداور امام بارگاہوں، 1858مدنی دسترخوانوںاورمضان ..
لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کی 35575مساجداور امام بارگاہوںجبکہ 1858مدنی دسترخوانوںاورمضان بازاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے جائیں اورماہ مقدس کے آغاز سے قبل پنجاب بھر کے حساس مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں کے گرد و نواح میںروزانہ کی بنیاد پر سرچ ، سویپ ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کئے جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنی نگرانی میںتیار کرائیںخاص کر افطار کے اوقات میںشاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ رمضان کے دوران شاپنگ سنٹرز، مارکیٹوں اور بنکوں کی سیکیورٹی پربھی خاص توجہ دی جائے جبکہ اہم مقامات پر شہریوں کی سنائپ چیکنگ کے علاوہ ہوٹلز ، سرائے اور گیسٹ ہاؤسز کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب،عامر ذوالفقار خان ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ شاہد حنیف، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ، احمد اسحاق جہانگیر،ڈی آئی جی ایلیٹ فورس افضل محمود بٹ،ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجاب عبد الکریم ، اے آئی جی آپریشنز عمران محمود اور اے آئی جی فنانس غازی صلاح الدین سمیت دیگر افسران موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی ۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان نے کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کی 32817مساجداور 2758امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے 90000سے زائدپولیس افسران ، اہلکار، پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ اور رضاکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 21410میٹل ڈیٹیکٹر اور 1839واک تھرو گیٹس بھی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ رمضان سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے وقت مساجد، امام بارگاہوں کے منتظمین کی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے اور نماز فجر، افطار اور نماز تراویح کے اوقات کارمیںمساجد اور امام بارگاہوں کے گرد نواح میں ڈولفن اور کوئیک رسپانس فورس (QRF)کے دستوں کی پٹرولنگ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حساس کیٹیگری کی مساجدو امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے چھتوں پرسنائپرز کو لازمی تعینات کیاجائے جبکہ BاورCکیٹیگری کی مساجد، امام بارگاہوںاور اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کیلئے انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ سستے رمضان بازاروں اور مدنی دستر خوانوں کی سیکیورٹی کیلئے عوامی سہولت کے مد نظرسیکیورٹی کے موثر اقدامات کئے جائیں ۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران مارکیٹوں ،بازاروں ، شاپنگ سنٹرز اور دیگر عوامی اجتماعات کی جگہوں کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے اورتمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر ماہِ رمضان کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ پربطور خاص توجہ دی جائے ۔

انہوں نے بنکوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں موجود بنکوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بنکوں کو پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی SOPsپر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اورماہ مقدس کے دوران شہریوں کی حفاظت کیلئے پٹرولنگ پولیس کے اوقات کار کو بڑھاتے ہوئے تمام علاقوں میں سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزباقاعدگی سے جاری رکھے جائیں اور پٹرولنگ پولیس کی مانیٹرنگ پر بھی خاص توجہ دی جائے ۔آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ماہ رمضان کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیاجائے اورسینئر افسران خود پلان کی تیاری اور عمل در آمد کی نگرانی کریں ۔