بادشاہی مسجد لاہور میں اعتکاف کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ دس رمضان مقرر

بدھ 9 مئی 2018 23:41

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) تاریخی عالمگیری باد شاہی مسجد لاہو رمیں ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف میں لوگ بیٹھتے ہیں اور ہر سال کی طرح امسال بھی اعتکاف کے انتظامات کے متعلق خطیب امام باد شاہی مسجد لاہور مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے بتلایا کہ باد شاہی مسجد لاہور میں معتکفین کیلئے مزید بہتر سے بہتر انتظامات کیئے جا رہے ہیں تاکہ معتلفین کو کسی قسم کی کوئی دشوری نہ ہو لہذا اس سلسلے میں اعتکاف کے خوا ہش مند حضرات سے گذارش ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی درخواست فارم بمع دو عدد تصاویر اور مصدقہ شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ جمع کروائیں ،غیر تصدیق شدہ اور نا مکمل درخواست فارم جمع نہیں کیئے جائیں گے ، یاد رہے کہ درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 26مئی 2018بمطابق دس رمضان المبارک ہے ،اس کے بعد قطعا کوئی فارم جمع نہیں ہوگا، اور نہ ہی کسی کو اعتکاف کیلئے رجسٹر کیا جائے گا، لہذامحدود نشسٹوں کے باعث اورکسی قسم کی زحمت سے بچنے کیلئے مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں قاری انیس الرحمن موذن باد شاہی مسجد کوجمع کروا دیں، درخواست فارم دفتر ایڈ منسٹریٹر باد شاہی مسجد ور قاری انیس الرحمن سے وصول کیئے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :