جی سی یو نیورسٹی میںبا ئیو سائنسز پر تیسری عالمی کا نفرنس

بدھ 9 مئی 2018 23:41

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں با ئیو سائنسز پر تیسری عالمی کا نفرنس کا آغا ز،وائس چا نسلر پر وفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی جبکہ اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کا رنر یو نیور سٹی نیو یا رک کے انٹر نیشنل ڈاکٹر پروفیسر سید ایس ایچ رضوی کا کہنا تھا کہ ہماری زرعی پیداوار میں اس تنا سب سے اضا فہ نہیں ہو رہا کہ ہم 2050ء میں متوقع 9بلین آبادی کو خوراک مہیا کر سکیں ، ہمارے مستقبل کا دارومدار ایسی اجنا س کی تحقیق پر ہے جو کم پا نی اور زمین میں زیا دہ پیدا وار فر اہم کر سکے ان کا کہنا تھا کہ اگلی تین دہا ئیو ں میں دنیا میں خوراک کی طلب میں 70 سے 100فیصد تک اضا فہ متو قع ہے، جس میں 50فیصد اضا فہ آبادی کی وجہ سے جبکہ 50 اضا فہ غذا ئی عا دا ت میں تبدیلی کی وجہ سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

پرو فیسر رضوی نے پیدا وار اور کھپت کے درمیا ن خو راک کو ضا ئع ہو نے سے بجا نے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ اگر ہم2050 تک خو راک ضا ئع ہو نے کو 50 فیصد تک کم کر سکیں تو ہمیں 22 فیصد تک کم خو راک پید ا کر نے کی ضرورت ہو گی ۔با ئیولو جیکل سو سا ئٹی آف پا کستان اور ایکو سائنس فائو نڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس تین رو زہ کا نفرنس میں کینڈا ، امریکہ ، بر طا نیہ ، ترکی ، ملیشیا، ایران اور چین سے ماہرین شر کت کر رہے ہیں ۔

اس کا نفر نس میں 17 سیشنز میں 100سے زیا دہ تحقیقی مکا لے پیش کیئے جا ئیں گے ۔کا نفر نس کی افتتاحی تقریب سے با ئیو لو جیکل سو سا ئٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر انور ملک ، جی سی یو با ئیو ٹیک کے صدر پرو فیسر ڈاکٹر حا مد مختیار ،پنجاب ایگریکلچر اور ریسرچ بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد یونس، ایکو سائنسز کے خلیل رضا نے بھی خطا ب کیا ۔