مستقبل میں آسٹرچ کا شمار پاکستان کی بڑی انڈسٹری میں ہو گا

بدھ 9 مئی 2018 23:41

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ترجمان لائیو سٹاک ڈاکٹرآصف رفیق ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹسیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے کہا کہ آسٹرچ فارمنگ کی ترقی حکومت پنجا ب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔سرخ میٹ کے مستقبل میں مجھے آسٹرچ سے بڑی اور کوئی انڈسٹری نظر نہیں آرہی ۔

سی پیک بن رہا ہے سوا لاکھ چائنیز پاکستان آئے گا جس سے سب سے زیادہ ڈیمانڈ آسٹرچ کی پیداہو گی۔یہ انڈسٹری تب چلے گی جب ہم سب مل کر کام کر یں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کی معاونت کریں۔محکمہ کی جانب سے بہترین آسٹرچ فارمر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسم صادق نے سروس کلب ملتان میں پنجاب آسٹرچ ایسوسی ایشن کی حلف برادری کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس انڈسٹری کے قیام کے لئے محکمہ اور فارمرز نے دن رات محنت کی ہے اور آنے والے پانچ سالوں میں پنجاب ایسا صوبہ ہو گا جو آسٹرچ کا چوزہ ایکسپورٹ کرئے گا ۔نسیم صادق کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر سطح پر جہاں ممکن ہو سکے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔آسٹرچ ایسوسی ایشن کی جانب سے آسٹرچ فارمنگ کی فلاح بہبود کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے انہیں یقین دہانی کروائی۔آسٹرچ فارمرز کا تنظیم کی صورت میں اکٹھا ہونا آسٹرچ فارمنگ کی ترقی کیلئے ایک مثبت قدم ہے اور یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اب ہمیں آپس میں مل کر فیصلے کرنے ہیں اور ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔