اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ایڈوائزری کونسل میں مملکت بحرین کے لئے رانا شاہد احمد رکن منتخب

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مئی 2018 20:40

اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ایڈوائزری کونسل میں مملکت بحرین کے ..
منامہ بحرین (اردو پوائنٹ - توصیف - نمائندہ خصوصی) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نظریاتی قیادت کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے لئے کی جانے والے اقدامات میں سے ایک اور فقید المثال کاوش ہے. اپنے دور جلاوطنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو اوورسیز پاکستانیوں کو بہت قریب سے جانچنے کا موقع ملا جس میں انہوں اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے آبائی وطن میں پیش آنے والے مسائل کا گہرائی سے مطالعہ کیا اور ان کی نشاندہی کی.

(جاری ہے)

اور جب حکومت میں آئے تو ایک حکومتی ادارے کی تنظیم نو کی تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا سکیں. اس ادارے کا بنیادی مقصد نہ صرف شکایات کو لینا ہے بلکہ ان کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون بهی کرنا ہے جبکہ دیگر مقاصد میں : اوورسیز پاکستانیز کی فلاح و بہبود اور قومی دهارے میں شمولیت، ان حقیقی شکایات کو لینا جو کہ صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہوں، زمین پر قبضہ مافیا اور اس طرح کے دوسرے خطرات سے تحفظ فراہم کرنا، اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے اپنے ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا بغور جائزہ لے کر درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پالیسیاں مرتب کرنا شامل ہے اسی سلسلے میں مملکت بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت رانا شاہد احمد کو کمیشن کی مشاورتی کونسل میں بطور رکن منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ مملکت بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں یاد رہے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، سروس اور محکمہ انتظامیہ حکومت پنجاب کے ساتھ ایک خصوصی ادارہ ہے