راولپنڈی،ڈھوک راجگان میں کھانے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کوقتل کردیا

بدھ 9 مئی 2018 23:41

راولپنڈی،ڈھوک راجگان میں کھانے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کوقتل کردیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) تھانہ صدر بیرونی کی چوکی رنیال کے علاقے ڈھوک راجگان میںکھانے میں تاخیر پر بھائی نے جواں سال بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیااطلاعات کے مطابق 23سالہ حمیرا دخترعبدالحبیب سکنہ نزد ہارلے سٹریٹ کلمہ چوک ڈھوک راجگان سے گزشتہ روز اس کے بھائی حنیف نے کھانا مانگا کھانے میں تاخیر پر بھائی طیش میں آگیا اور پستول سے فائر کر کے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا متوفیہ کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی جبکہ وقوعہ کے بعد بھائی موقع سے فرار ہو گیاادھر ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفیہ نے خود اپنے پیٹ میں گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :