راولپنڈی، فرائض میں غفلت اور لاپرواہیپر 3 انسپکٹروں سمیت 7 اہلکارمعطل ، شوکاز نوٹس جاری

بدھ 9 مئی 2018 23:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لیتے ہوئے 3 انسپکٹروں سمیت 7 اہلکاروںکو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے جبکہ بری شہر ت رکھنے پر 2 اہلکاروں کے تبادلے کا حکم دے دیا ہے منشیات کیس میں ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے کی پاداش میں تھانہ سٹی چکوال کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد زراعت بلوچ اور تھانہ سول لائن جہلم کے ایس ایچ او انسپکٹر عبدالعزیز کو معطل پولیس لائن کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے جبکہ اسی حوالے سے تھانہ سٹی چکوال کے سب انسپکٹر خضر حیات،محرراے ایس آئی ارشد عباس،تھانہ سول لائن جہلم کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر افتخار افضل اورمحرر ہیڈ کانسٹیبل شہزاد اختر کو بھی معطل پولیس لائن کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے اسی طرح تھانہ گنجمنڈی میں 420/382کی دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر 416/15میں غلط تفتیش پر تفتیشی افسر سب انسپکٹر پرویز اقبال کوبھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور بری شہرت رکھنے کی وجہ سے کانسٹیبل محمد مسرور کو ضلع راولپنڈی سے اٹک اور کانسٹیبل عثمان کو ضلع راولپنڈی سے جہلم ٹرانسفر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :