راولپنڈی،انجمن تاجران کی سہولت کیلئے رمضان بازار اورتجارتی مراکز کیلئے خصوصی سکیورٹی پروگرام تشکیل دیا جار ہا ہے، افضال احمد کوثر

بدھ 9 مئی 2018 23:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ انجمن تاجران کی سہولت کیلئے رمضان بازار اور شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کیلئے خصوصی سکیورٹی پروگرام تشکیل دیا جار ہا ہے رش والی جگہوں پر ٹریفک کے بہائو کیلئے بھی ٹریفک سٹاف تعینات کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاانجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں شرجیل میر ، نعیم سیٹھی ، وحیدپراچہ ، طارق جدون ، ساجد بٹ ، ابرار عباسی اور چوہدری اقبال بھی موجود تھے وفد نے سی پی او راولپنڈی کو راولپنڈی میں تعیناتی پرخوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ سابقہ روایات کے مطابق انجمن تاجران کا راولپنڈی پولیس سے تعاون جاری رہے گا ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ز کسی بھی واردات کی صورت میں یونین سے رابطہ کریں تو نتائج مثبت برآمد ہو ں گے اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے انجمن تاجران کی آمد پر مسرت کا اظہار کیااور یقین دلایا کہ پولیس کا انجمن تاجران سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا انجمن تاجران کے نمائندوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انجمن تاجران کی سہولت کیلئے رمضان بازار اور شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کیلئے خصوصی سکیورٹی پروگرام تشکیل دیا جار ہا ہے اور رش والی جگہوں پر ٹریفک کے بہائو کیلئے بھی ٹریفک سٹاف تعینات کیا جائے گا اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد نے سی پی او راولپنڈی کو پھولوں کا دستہ پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :