راولپنڈی،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں9ملزمان گرفتار،30لیٹر کھلی شراب،24بوتل شراب ،20ادھیا ،3 پستول 30بورمع 12روند ،1ریوالور32مع 2روند برآمد

بدھ مئی 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں9ملزمان کو گرفتار کر کی30لیٹر کھلی شراب،24بوتل شراب،20 ادھیا،3پستول30بورمع12روند،1ریوالور32مع 2روند برآمد کرلئے تھانہ وارث خان پولیس نے اشرف سے 24بوتل ،20بوتل ادھیا،،تھانہ ریس کورس پولیس نے صغیر سے 10لیٹر کھلی شراب،،تھانہ کہوٹہ پولیس نے ذوالقرنین سی20لیٹر کھلی شراب،،تھانہ نصیرآباد پولیس نے عبدالغفور سے 1 پستول 30بور مع 3روند ، تھانہ گوجرخان پولیس نے سلیمان سے 1 پستول 30بور مع2روند ، تھانہ مندرہ پولیس نے ریاض سے 1 پستول 30بور مع 7 روند ،نواز سی1 ریوالور32بور مع2روند ،،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدنان سے 20لیٹر غیر قانونی پیٹرول جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے یار محمد کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے آلات ری فلنگ برآمد کرلئے۔