امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت ، گرفتار امریکی سفارت خانے کا سیکورٹی آفیسر ضمانت پر رہا

بدھ 9 مئی 2018 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار امریکی سفارت خانے کے سیکورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ گزشتہ روز امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ میں گرفتار کیے گئے امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سول جج عدنان رشید نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر کو رہا کردیا گیا۔امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان عتیق بیگ کے والد کی درخواست پر اے آئی جی آپریشن عصمت اللہ جونیجو نے دوران انکوائری جرم ثابت ہونے پر سفارت خانے کے سیکیورٹی افسرتیمور پیرزادہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :