راولپنڈی،شعبہ انسداد تجاوزات نے جاوید کالونی، آریہ محلہ نالے کنارے قائم 70 سے زائد جھگیاں مسمار کردی

بدھ مئی 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء)کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انسداد تجاوزات نے گرینڈ آپریشن کے جاوید کالونی، آریہ محلہ نالے کنارے قائم 70 سے زائد جھگیوں کو مسمار کردیا گیا، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے میونسپل افسر ریگولیشن شہزاد گوہر کی نگرانی میں گزشتہ روز شعبہ انسداد تجاوزات کے عملے نے جاوید کالونی اور آریہ محلہ میں نالے کے کنارے پر غیرقانونی طور پر قائم 70 سے زائد جھگیوں کو مسمار کردیا جبکہ بھینسوں کے باڑے فی الفور شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم کی ہدایات کی روشنی میں نالہ لئی کنارے غیر قانونی طور پر قائم جھگیوں کو ختم کرنے کیخلاف آپریشن جاری ہے جس کے پہلے مرحلے میں جاوید کالونی، آریہ محلہ نالے کنارے قائم جھگیوں کو ختم کیا گیا ہے اور شہر کے دیگر علاقوں سے گزرنے والے نالوں کے کنارے قائم ہر طرح کی تجاوزات کو ختم کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ بھینسوں کے باڑے شہری حدود سے باہر منتقل کرنے کیلئے 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے، واضح رہے نالہ لئی کنارے تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔