کراچی،واٹربورڈ سپرنٹنڈنگ انجینئرمنظور کھتری کیبھائی زاہدحسین کھتری انتقال کرگئے ،ٹھٹھہ میں سپردخاک

بدھ 9 مئی 2018 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر (ایم اینڈ ای )حب پمپنگ اسٹیشن منظور کھتری کے بڑے بھائی زاہدحسین کھتری بدھ کوکراچی میں انتقال کرگئے ،مرحوم کو ٹھٹھہ کے اسلام پور محلے کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے ،ان کا سوئم جمعہ کو عصر و مغرب کے درمیان صائمہ اسکوائر ون ، بلاک 10A گلشن اقبال کی مسجد میں ہوگا ،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے اپنی اور واٹربورڈکے تمام ملازمین کی جانب سے منظور کھتری سے ا ن کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ،ایک تعزیتی پیغام میں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت واٹربورڈ کے تمام ملازمین سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں ،اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور منظور کھتری سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل دے

متعلقہ عنوان :