وفاقی دارلحکومت میں کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ریہرسل

پاک آرمی،رینجرز،وفاقی پولیس سمیت دیگر لاء انفورسمنٹ نے حصہ لیا ،فرضی کال چلتے ہی ضلع بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ، تمام داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

بدھ مئی 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ریہرسل، پاک آرمی،،رینجرز،،وفاقی پولیس سمیت دیگر لاء انفورسمنٹ نے حصہ لیا ،فرضی کال چلتے ہی ضلع بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور تمام داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے دوسری لاء اینفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر ایک جامع ایس او پی بنا یا ہے جس کے مطابق بدھ کے روز ایک بوگس کال دی گئی کہ نیشنل لائبریری میں بم دھماکے کی اطلاع اور کچھ دہشت گرداندر داخل ہو گئے ہیں جس پر وفاقی پولیس کے سینئر افسران جن میں آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمو ری ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار احمد چوہا ن سمیت پاک آرمی ،پاک رینجرز کے افسران کے علاوہ دیگر لاء انفورسمنٹٹ ایجنسیز ،نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی جائے وقوعہ پر پہنچے۔

(جاری ہے)

ایس او پی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اسی دوران قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے پہنچتے ہی اپنی اپنی پوزیشنیں سنبھال لیں اور متعلقہ اقدامات پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا۔فرضی کال چلتے ہی ضلع بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور تمام داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اسی طرح ایس او پی کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک میڈیا کارنر بنایا گیا جس کا مقصد میڈیا کو اصل حقائق کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ اس میڈیا کارنر پر میڈیا کو اس ریہرسل کے بارے میں آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی بریفنگ دی۔واضح رہے کہ مذکورہ بوگس کال کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریہرسل کے طور پر دی گئی تھی جس کے متعلق اسلام آباد پولیس کے افسران کو پہلے نہیں بتایا گیا تھا۔

بوگس کال کے اناونس ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی۔ریہرسل کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ ایس او پی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ریہرسل کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔اس ریہرسل کا بنیادی مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے تمام اداروں کااپروچ ٹائم کو چیک کرنا تھا انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے اپنے اپنے کردار کو بہترین طریقے سے ادا کیا ہے۔

یہ ریہرسل کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی اور اس میں جوغلطیاں ہوئیں ان پر دوبارہ قابو پایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ریہرسل آئندہ بھی ہو گی۔آئی جی اسلام آباد نے ریہرسل میں شامل پولیس اور دیگر اداروں کے افسران کی ایس او پی کے مطابق تمام اقدامات اور جائے وقوعہ پر بروقت اپروچ پر ان کی کارکردگی کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی تمام افسران ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے چیمہ

متعلقہ عنوان :