ریسکیو1122 کوہاٹ کی پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ کوہاٹ گریژن میں مشقیں

بدھ 9 مئی 2018 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ریسکیو 1122کوہاٹ اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے دوران عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فرضی مشقیں کی گئیں۔ ایمرجنسی آفیسر نور الامین خٹک کی نگرانی میں کوہاٹ گریژن میں کی جانے والی ان فرضی مشقوں میں پاک فوج کے جوانوں اور ریسکیو 1122کوہاٹ کے اہلکاروںنے حصہ لیا۔

ایمرجنسی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان مشقوںکا مقصدکسی بھی ہنگامی صورتحال میںعوام کو فوراًًمدد پہنچانے کے لئے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا،جامع حکمت عملی کے تحت دہشتگردوں کے چنگل میں پھنسے افراد کو بروقت اور بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی مہارت میں اضافہ اور عوام الناس کو اس بات کایقین دلانا تھا کہ ریسکیو 1122پاک فوج (QRF) کے ہمراہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں پیشہ وارنہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدمات فراہم کرتار ہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فوج کے عہدیداران نے کہا کہ فرضی مشقیں بہت مفید اور بہتر ہیں۔ اس سے جہاں مہارت میں اضافہ ہوتاہے وہیں عوام میں تحفظ اور اپنے اداروں پر اعتمادکی فضابھی قائم ہوتی ہے۔ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نور الامین خٹک کاکہناتھاکہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہر دم تیار رہتاہے جبکہ عوام الناس میں ادارے کی خدمات سے متعلق آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :