تھیلیسیمیاکی مہلک بیما ری میں مبتلا بچو ں کی نگہدا شت اور علا ج اجتما عی طور پر پو رے معا شرے کی ذمہ دا ری ہے، میڈیم ذوفشا ن

بدھ 9 مئی 2018 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) کینٹ بورڈ ایبٹ آبادکی چیف ایگزیکٹو میڈیم ذوفشا ن نے کہاہے کہ تھیلیسیمیاکی مہلک بیما ری میں مبتلا بچو ں کی نگہدا شت اور علا ج اجتما عی طور پر پو رے معا شرے کی ذمہ دا ری ہے تھیلیسیمیامیں مبتلا بچو ں کی تکلیف اور ان کے وا لدین کے دکھو ں کو معا شرے کا ہر فرد درد مندا نہ اور مخلصا نہ نظر سے دیکھے تو ان کی بیشتر تکا لیف دور ہو جا ئیں گی۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ایبٹ آباد میں تھیلسیمیاکے عا لمی دن کے موقع پر سیف لا ئف تھیلسیمیا ویلفیئر سو سا ئٹی ایبٹ آباد ہزارہ کے زیر اہتما م ٹا ئن کے تعا ون سے سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ تقریب سے پروفیسر ڈا کٹر آفتا ب ربا نی ،سا بق صدر پریس کلب ایبٹ آباد سردار شفیق، جنرل سیکر یٹری را جہ منیر،اسسٹنٹ ڈا ئیر یکٹر پا کستا ن بیت الما ل یاسر تنو لی،ٹریڈرز کے رہنما سردار آفتا ب ،سردار رو ما ن،مجا ھد ،،عبد الر حما ن،ہا رو ن تنو لی ،زیبر اعوا ن اور دیگر نے اپنے اپنے خطا ب میں تھیلسیمیا کے حوا لے سے روشنی ڈا لی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف سکو لو ں کے طلبہ ،تھیلسیمیا کے مریض بچے، وا لدین ریسکو 1122،وومن اینڈ چلڈرن ہسپتا ل کے ڈاکٹر ،لیبا رٹری ٹیکنیشن ،خصوصی سکو لو ں کے بچو ں ، ایبٹ آباد پریس کلب ویو نین آف جنر نلسٹس کے عہدیدا رو ں ،اور دیگر صحا فیو ں ،تا جر تنظیمو ں کے عہد یدا رو ں کے علا وہ دیگر شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے وا لے افراد نے بھی کثیر تعداد میں شر کت کی ۔

مقررین نے کہا کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچو ں کی ہر ممکن مدد کی جا ئے گی تھیلسیمیا کا پو ری دنیا میں آج تک کو ئی علا ج در یا فت نہیں ہو سکا ان بچو ں کی زندگی کے لئے صا ف خو ن اور ادویا ت کی ضرو رت رہتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ 22کروڑ آبادی کے ملک میں ایک سروے کے مطا بق ایک کروڑ 5lلا کھ لو گ ما ئنر بلڈ ہیں اگر اس مر ض کی رو ک تھا م کر نی ہے تو ما ئنر بلڈ لو گو ں کی آپس میں شا دی نہیں کر نی چا ئے کیو نکہ ان سے پیدا ہو نے وا لے بچے تھلیسیمیا کے مریض ہو تے ہیں اسکے با رے میں شعور اور آگا ہی کی اشد ضرو رت ہے اس آگا ہی کے لئے ہما رے پا س سب سے بڑاذریعہ تعلیمی ادا رے ہیں اس کے علا وہ ہما را پر نٹ ,الیکٹرا نک اور سو شل میڈیا بھی اس بیما ری سے متعلق آگا ہی اور اس کے مر یضو ں کے علا ج اور دیکھ بھا ل کے حوا لے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہی.انہو ں نے کہا کہ ایک سا ل میں ہما رے ملک میں تھلیسیمیاکے مر یض بچو ں کے لئے 10لا کھ لیٹر خو ن در کا رہو تا ہی.انہو ں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں تھلیسیمیاسینٹر کا قیا م ضرو ری ہے جہا ں تھلیسیمیا کے مریض بچو ں کا مفت علا ج اور خون اور ادویا ت میسر ہو ں لیکن اس کے لئے مخیر حضرا ت ،سو ل سو سا ئٹی ،تا جر برادری ،ڈا کٹرز اور دیگر لو گوں کا بھی بھر پو ر تعا ون در کا ر ہو گا ۔

انہو ں نے کہا کہ ہم سب کو اپنا اپنا ٹیسٹ کروا نا چاہئے اور تھلیسمیاکے جرا ثیم کے حا مل مرد یا عو رت کو ایک دوسرے سے شادی ہر گز نہیں کر نی چا ہئے ۔مقررین نے کہا کہ تھیلسیمیا کے بچو ں کا سر کا ری طور پر مفت علا ج اور دیگر سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیں ۔قبل ازیںکینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی چیف ایگزیٹو نے بلڈ دونڑ کیمپ کا فیتہ کا ٹ کر افتتا ح کیا اور تھیلیسیمیا کے بچو ں کے سا تھ ملکر تما م مہما نو ں نے تھیلسیمیا کے عا لمی دن کے حوا لے سے کیک کا ٹا۔

اور سو سے زائد لو گو ں نے خو ن کے عطیا ت دئیے اور آخر میں تھیلسیمیا سے شعور اور آگا ہی کے حوا لے سے ایک وا ک بھی منعقد ہو ئی جو ہو ٹل ون سے شروع ہو کر ایو ب میڈیکل کمپلکس پر ختم ہو ئی اور پر تھیلسیمیا کے بچو ں کے علا ج معا لجے ،ادو یا ت اور دیگر سہو لتو ں کی سر کا ری طور پر فرا ہمی اور ایوب میڈیکل کمپلکس میںتھیلسیمیا کے مر یضوں کے لئے وارڈ کے قیا م کے حوا لے سے ڈا ئیر یکٹر کو یاد دا شت پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :