چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ پشاورنے 15 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوںکے احکامات جاری کردیئے

بدھ 9 مئی 2018 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ پشاورنے 15 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوںکے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جج خصوصی ٹاسک ،کسٹڈی کیسز) نوشہرہ رجب علی کو تبدیل کرکے ان کوکرک میں بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیاگیا ہے ۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک نصراللہ خان گنڈاپورکی بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنوںفخرالزمان کی بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جج خصوصی ٹاسک کسٹڈی کیسز) صوابی (لاہور ) تعیناتی کی گئی ہیںجبکہ ڈسٹرک ایڈیشنل اینڈڈسٹرکٹ سیشن جج بنوں جہانزیب شنواری کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنوں کااضافی چارج بھی دیاگیاہے اور سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کوہستان (داسو) محمد اسحاق کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ڈی آئی خان قیصر خان آفریدی کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ چارسدہ (تنگی)،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ چارسدہ (تنگی احسان الحق کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ صوابی،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ہنگو(ٹل)سید منصور شاہ بخاری کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ سوات ،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ پشاورآفتاب جاویدکی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ(بالاکوٹ)،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ شانگلہ (چیکسر)فرمان علی کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ابیٹ آباد ،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ سوات عزیز احمد کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ہنگو(ٹل)،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ صوابی عدنان اقبال کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ڈی آئی خان ،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ محمد وحید ولی کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کوہستان (داسو)، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ (بالاکوٹ)محمد عادل مثال کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ پشاوراورسول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ایبٹ آباد شاہ خالد کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ شانگلہ (چیکسر) تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیںجبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ زاہد محمودکے بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کے اضافی چارج کے احکامات کو فوری طورپر منسوخ کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کااعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔