عمران کی سیکورٹی پر معمور ایک سیکورٹی انچارج سمیت چار اہلکاروں کے خلاف دومقدمات درج کرلیئے

بدھ 9 مئی 2018 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) کینٹ پولیس نے سول ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ سے قتل اور دھمکی کے دو مقدمات میں مطلوب ڈکیت عمران کے فرار کے واقعے کے بعد عمران کی سیکورٹی پر معمور ایک سیکورٹی انچارج سمیت چار اہلکاروں کے خلاف دومقدمات درج کرلیئے،سیکورٹی انچارج سمیت چار اہلکار گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کے علاقہ مبین ٹائون میں پہلوان نامی شخص کے گھر اپنے تین ساتھیوں سمیت آنیوالے اسکے داماد عمران کیطرف سے اپنی بیوی اور بچے کو زبردستی ساتھ لے جانے اورسالی کیطرف سے مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے سالی کو قتل کرنے اورڈرانے دھمکانے کیلئے گھر کی چھت سے فائرنگ کرنے کے مقدمات میں گرفتار زخمی عمران کیطرف سے سول ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ سے فرار ہونے کے بعد کینٹ پولیس نے ملزم عمران ولد نذیر احمد سکنہ چاہ فقیر والا کیخلاف ہسپتال سے فرار ہونے کا مقدمہ 324ppcکے تحت درج کرلیا جبکہ سول ہسپتال میں ملزم کی سیکورٹی میں غفلت پر ملزم کے سیکورٹی انچارج عبد الرشید اور تین کانسٹیبلان عبد الرحمن،محمد اقبال اور محمد عمران کے خلاف 323ppcکے تحت مقدمہ درج کرکے چاروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پہلوان کے خاندان نے ملزم عمران کے ہسپتال سے فرار کے واقعے کے بعد ڈی پی او دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔فرار ہونیوالے ملزم عمران پر تھانہ گومل یونیورسٹی اور تھانہ ڈیرہ ٹائون میں پہلے ہی چوری و ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔