عوام دیکھ رہے ہیں ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے،عام انتخابات قریب ،مشکل کا سامنا کرنا ہو گا‘مرتضیٰ جاوید عباسی

ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے مگر عوام سے دور نہیں رہ سکتے ‘ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے،عام انتخابات آرہے ہیں ،مشکل کا سامنا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر حملہ تشویشناک عمل ہے،وزیر داخلہ پر فائرنگ کے واقعے سے پاکستان کی دنیا میں ساکھ متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے مگر ہم عوام سے دور نہیں رہ سکتے عام انتخابات آرہے ہیں ،مشکل کا سامنا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے،آج ہم نشانے پر ہیں کل کوئی اور ہو گا۔