اِستقبال رمضان کانفرنس 11مئی کو با دشاہی مسجد لاہور میں ہوگی

بدھ 9 مئی 2018 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے خطیب ہاؤس میں علماء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہی مسجد لاہور میں استقبال رمضان کانفرنس 11مئی بروز (جمعہ ) کو دن ساڑھے بارہ بجے بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقدہوگی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری،سیکرٹری اوقاف اعجاز احمد خان ،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری مہمان خصوصی ہونگے ۔کانفرنس میں رمضان کی آمد اور استقبال کے حوالے سے علماء مشائخ و مہمانان گرامی شرکت و خطاب کریں گے۔رمضان المبارک کا ماہ مبارک جس میں اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت اوران کی مغفرت فرماتے ہیں ،تمام اہل اسلام سے گذارش ہے کہ وہ اجتماعی دعا میں شریک ہوں ۔