تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کی حدود میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی

بدھ 9 مئی 2018 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کی حدود میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی ۔ بتایاگیا ہے کہ تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کی حدود میں بلاول نامی نوجوان نے اپنے بھائی کے پسٹل سے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے لیا جبکہ فرانزک لیب کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق بلاول نامی نوجوان 2ماہ قبل سپین سے آیا تھا اور اس کے ذہنی تواز ن درست نہیں تھا جبکہ اس کا علان چل رہا تھا ۔