ملک کے بڑے ٹی وی چینل کو بند کر دیے جانے کی اطلاعات

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق جیو اور جنگ گروپ نے پاکستان کے پہلے کھیلوں کے مخصوص چینل جیو سوپر کو ہنگامی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مئی 2018 21:04

ملک کے بڑے ٹی وی چینل کو بند کر دیے جانے کی اطلاعات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ملک کے بڑے میڈیا ادارے جیو کے کھیلوں کے مخصوصی چینل جیو سوپر کو بند کرنے دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کھیلوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے ایک تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ کھیلوں کیلئے مخصوص پاکستان کے بڑے ٹی وی چینل کو بند کر دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے بڑے میڈیا ادارے جیو کے کھیلوں کے مخصوصی چینل جیو سوپر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو سوپر کو بند کر دیے جانے کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق جیو اور جنگ گروپ نے پاکستان کے پہلے کھیلوں کے مخصوص چینل جیو سوپر کو ہنگامی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جیو اور جنگ گروپ نے جیو سوپر کی انتظامیہ اور ملازمین کو فوری اپنے استعفے بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر میڈیا سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر مالی مشکلات کے باعث جیو سوپر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہو۔

تاہم اس تمام معاملے کی حتمی وجہ معلوم نہیں۔ دوسری جانب جیو اور جنگ گروپ کی جانب سے بھی جیو سوپر کی بندش کے حوالے سے کوئی تردیدی یا تصدیقی بیان تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ چینلز بند کر دیے جانے کی صورت میں سینکڑوں افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ واضح رہے کہ جیو اور جنگ گروپ ان دنوں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کے تنازعے کا بھی شکار ہے۔ اس معاملے کا سپریم کورٹ کی جانب سے بھی نوٹس لیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو طلب کرکے ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنگ گروپ نے مالی بوجھ کم کرنے کیلئے اپنا ایک چینل ہی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔