چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 14 مئی کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوںگے

بدھ مئی 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 14 مئی کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوںگے جہاں وہ روس میں ہونے والی چیف جسٹسز کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے، چیف جسٹس روس کے بعد چین کا سرکاری دورہ کریں گے جس دوران وہ چین میں ہونے والی عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے ،،چیف جسٹس کا یہ غیر ملکی دورہ 13 روز پر مشتمل ہوگا اوران کی عدم موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ قائمقام چیف جسٹس ہو ںگے۔