کراچی میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران نے ہسپتالوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا

سول اسپتال کراچی میں پچھلے سات روز سے پانی نایاب ، اسپتال کے مختلف شعبوں میں مشکلات کا سامنا

بدھ 9 مئی 2018 23:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سندھ کے سب سے بڑے ڈاکٹر روتھ فا سول اسپتال کراچی کو پانی کے مسئلے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسپتال کے مختلف شعبوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پورے شہر کی طرح پانی کے مسئلے نے اسپتالوں کا رخ بھی کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سول اسپتال کراچی میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث انتظامیہ پانی کے ٹینکروں پر گزارا کرنے پر مجبورہے ۔

واٹر بورڈ اسپتال کو پانی دینے میں ناکام ہے اور مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔موجودہ صورت حال میں یہ مسئلہ جلد حل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ۔پانی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف مریضوں بلکہ اسپتال کو انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اس ضمن میں سول اسپتال کراچی کی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ محمد توفیق نے کہا ہے کہ بہت جلد پانی کے اس مسئلے کو حل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :