کراچی ،سول اسپتال میں او پی ڈی کے کاؤنٹرز میں اضافہ کردیا گیا

مریضوں کو پرچی بنانے میں آسانی ہوگی اور وقت کی بچت کے ساتھ طویل قطار سے بھی چھٹکارا حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر توفیق احمد

بدھ مئی 23:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سول اسپتال کی انتظامیہ نے مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے او پی ڈی کے کاؤنٹرز میں اضافہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توفیق احمد نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے سول اسپتال کراچی کا چارج سنبھالا تو اس وقت او پی ڈی پرچی کے صرف سات کاؤنٹر تھے مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کاؤنٹر کی تعداد13کردی گئی ہے جس سے مریضوں کو پرچی بنانے میں آسانی ہوگی اور وقت کی بچت کے ساتھ طویل قطار سے بھی چھٹکارا حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا جگہ کی کمی کی وجہ سے مزید کاؤنٹر بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن متبادل طریقے اپنائے جا رہے ہیں تاکہ مریضوں یا ان کے عزیزو اقارب کو کم سے کم قطار میں کھڑا ہونا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سول اسپتال سندھ کا سب سے بڑا اسپتال ہے اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 6 ہزار سی7 ہزار مریض ملک بھر سے علاج ومعالجہ کے لیے آتے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں موجود مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، ہماری کوشش ہے ہنگامی بنیادوں پر مزید او پی ڈی کے کاؤنٹر بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :